1838. اس بات کا بیان کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تلبیہ کے جو الفاط یاد کیے ہیں ان کا تلبیہ میں اضافہ کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: Q2623
[صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: Q2623]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تلبیہ میں یہ الفاظ کہے «لَبَّيْكَ إِلٰهَ الْحَقِّ» ”اے سچے اور حقیقی معبود، میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں۔“[صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2623]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تلبیہ میں یہ الفاظ بھی شامل تھے «لَبَّيْكَ إِلٰهَ الْحَقِّ» ”اے الہ الحق میں تیری خدمت میں حاضر ہوں۔“[صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2624]