صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ
حج کے احکام و مسائل
1749. (8) بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ، إِذِ الْحَاجُّ مِنْ وَفْدِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
1749. حج کی فضیلت کا بیان کیونکہ حاجی اللہ تعالیٰ کے سفیروں میں سے ایک ہے
حدیث نمبر: 2511
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے سفیر تین ہیں، مجاہد، حاجی اور عمرہ کرنے والا۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2511]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح