سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکوٰۃ نہیں ہے۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْوَرِقِ/حدیث: 2293]
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے اور پانچ سے کم اونٹوں میں زکوٰۃ فرض نہیں ہے اور نہ پانچ وسق سے کم اناج میں زکوٰة ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْوَرِقِ/حدیث: 2294]