1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْوَرِقِ
چاندی کی زکوٰۃ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
1592. ‏(‏37‏)‏ بَابُ إِسْقَاطِ فَرْضِ الزَّكَاةِ عَمَّا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ مِنَ الْوَرِقِ
1592. پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکوٰۃ فرض نہیں ہے
حدیث نمبر: 2294
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے اور پانچ سے کم اونٹوں میں زکوٰۃ فرض نہیں ہے اور نہ پانچ وسق سے کم اناج میں زکوٰة ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْوَرِقِ/حدیث: 2294]
تخریج الحدیث: