صحيح ابن خزيمه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں جن راتوں میں شب قدر آئی تھی، ان کے ابواب کا مجموعہ
1507.
1507. شبِ قدر کی کیفیت کا بیان کہ اس میں گرمی سردی نہیں ہوتی چاند خوب روشن ہوتا ہے اور فجر روشن ہونے تک شیطان کا باہر نکلنا ممنوع ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2190
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک مجھے شب قدر دکھائی گئی تھی پھر مجھے بھلادی گئی اور وہ آخری عشرے کی ایک رات ہے، وہ رات خوب روشن، پرسکون، نہ گرم اور نہ سرد ہوتی ہے۔ جناب الزیادی نے یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ گویا کہ اس رات چاند اپنے ستاروں کی روشنی کو ماند کررہا ہو گا۔ دونوں راویوں نے یہ الفاظ بیان کیے: فجر روشن ہونے تک اس رات شیاطین باہر نہیں نکلتے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2190]
تخریج الحدیث: صحيح