صحيح ابن خزيمه
ماہ رمضان اور اس کے روزوں کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ
1305.
1305. ابتداء میں اللہ تعالیٰ نے اپنے مؤمن بندوں کو اختیار دیا تھا کہ وہ روزہ رکھ لیں یا کسی کو روزہ رکھوا دیں (اسے کھانا دے دیں) پھر یہ اختیار منسوخ ہوگیا اور روزہ مؤمنوں پر فرض ہو گیا
حدیث نمبر: 1903
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں رمضان المبارک میں جو چاہتا روزہ رکھتا اور جو چاہتا وہ روزہ چھوڑ دیتا، اور ایک مسکین کو بطور فدیہ کھانا کھلا دیتا۔ حتّیٰ کہ یہ آیت نازل ہوئی «‏‏‏‏فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ» ‏‏‏‏ [ سورة البقرة: 185 ] پس تم میں سے جو شخص اسے مہینے میں (گھر میں) موجود ہو تو اُسے روزہ رکھنا چاہیے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1903]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري