سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے بلا ضرورت تین جمعہ چھوڑے تو اللہ تعالی اُس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1856]
سیدنا ابو جعد ضمری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے بغیر شرعی عذر کے تین جمعہ چھوڑ دیئے۔“ ابن ادریسں کی روایت میں ہے ”تو اُس کے دل پر مہر لگادی جاتی ہے۔ “ اور جناب وکیع کی روایت میں ہے۔ ”تو وہ شخص منافق ہے۔“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1857]