سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کے وقت غلام آزاد کرنے کا حُکم دیا۔ امام صاحب جناب دراوردی کی سند سے بیان کرتے ہیں، اس میں الفاظ یہ ہیں کہ آپ نے سورج گرہن کے وقت غلام آزاد کرنے کا حُکم دیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْكُسُوفِ/حدیث: 1401]