صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ
نماز خوف کے ابواب کا مجموعہ
859. (626)- بَابٌ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ أَيْضًا إِذَا كَانَ الْعَدُوُّ خَلْفَ الْقِبْلَةِ
859. نماز خوف کا ایک اور باب، جبکہ دشمن قبلہ کے پیچھے ہو،
حدیث نمبر: Q1354
وَالرُّخْصَةِ لِلطَّائِفَةِ الْأُولَى فِي تَرْكِ اسْتِقْبَالِهَا الْقِبْلَةَ بَعْدَ فَرَاغِهَا مِنَ الرَّكْعَةِ الْأُولَى لِتَحْرُسَ الطَّائِفَةَ الثَّانِيَةَ مِنَ الْعَدُوِّ وَقَضَاءِ الطَّائِفَتَيْنِ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ بَعْدَ تَسْلِيمِ الْإِمَامِ
تو پہلے گروہ کو پہلی رکعت سے فارغ ہونے کے بعد دوسرے گروہ کی دشمن سے حفاظت کرنے کے لئے استقبال قبلہ ترک کردینے کی رخصت ہے - اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد دونوں گروہوں کا دوسری رکعت مکمّل کرنے کا بیان [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ/حدیث: Q1354]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 1354
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز خوف پڑھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے کھڑے ہونے والے گروہ کو ایک رکعت پڑھائی جبکہ ایک گروہ دشمن کے سامنے کھڑا تھا۔ پھر وہ گروہ اُٹھ گیا جنہوں نے نماز پڑھی تھی، اور دشمن کے سامنے کھڑا ہوگیا اور دوسرا گروہ آگیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں بھی ایک رکعت پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا، پھر دونوں گروہوں نے ایک ایک رکعت پڑھ کر نماز مکمّل کرلی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ/حدیث: 1354]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

حدیث نمبر: 1355
نَا بِهِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، بِنَحْوِهِ
امام صاب نے ایک اور سند ذکر کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ/حدیث: 1355]
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق