صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ
نماز خوف کے ابواب کا مجموعہ
858. (625) بَابٌ فِي صِفَةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ وَالْعَدُوُّ خَلْفَ الْقِبْلَةِ
858. نماز خوف کی کیفیت کا بیان جبکہ دشمن قبلہ شریف کے پیچھے ہو
حدیث نمبر: Q1352
وَصَلَاةِ الْإِمَامِ بِكُلِّ طَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ، وَهَذَا أَيْضًا الْجِنْسُ الَّذِي أَعْلَمْتُ مِنْ جَوَازِ صَلَاةِ الْمَأْمُومِ فَرِيضَةً خَلْفَ الْإِمَامِ الْمُصَلِّي نَافِلَةً؛ إِذْ إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَطَوُّعًا وَلِلْمَأْمُومِينَ فَرِيضَةً.
[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ/حدیث: Q1352]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 1352
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز خوف ادا کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو دو رکعات پڑھائیں، پھر دوسرے گروہ کو دو رکعات پڑھائیں، اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعات پڑھیں اور ہر گروہ کو دو رکعات پڑھائیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ/حدیث: 1352]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم

حدیث نمبر: 1353
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نماز خوف کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے ایک گروہ کو دو رکعات پڑھائیں جبکہ دوسرا گروہ حفاظت و نگہبانی کررہا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو یہ نمازی چلے گئے اور دوسرے آگئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی دو رکعا ت پڑھائیں پھر سلام پھیر دیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب محدثین کا حضرت حسن بصری کے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں اختلاف ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ/حدیث: 1353]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف