صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
323. ‏(‏90‏)‏ بَابُ وَضْعِ بَطْنِ الْكَفِّ الْيُمْنَى عَلَى كَفِّ الْيُسْرَى وَالرُّسْغِ وَالسَّاعِدِ جَمِيعًا‏.‏
323. دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہتھیلی، کلائی اور بازو سب ہی پر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 480
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے (دل میں) کہا کہ میں ضرور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کیسے پڑھتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے لئے) کھڑے ہوئے تو تکبیر کہی اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اُٹھایا حتیٰ کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کانوں کے برابر ہو گئے پھر دائیاں ہاتھ اپنی بائیں ہتھیلی کی پشت، کلائی اور بازو پر رکھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 480]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري