صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
311. ‏(‏78‏)‏ بَابُ الْبَدْءِ بِرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ قَبْلَ التَّكْبِيرِ‏.‏
311. نماز شروع کرتے وقت تکبیر کہنے پہلے رفع الیدین سے ابتداء کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 456
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے کندھوں تک بلند کرتے پھر «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے۔ پھر جب رُکوع کرنے کاارادہ فرماتے تو اسی طرح (رفع الیدین) کرتے، پھرجب رُکوع سے سراُٹھاتے تو اسی طرح (رفع الیدین) کرتے۔ اور جب سجدوں سے اپنا سر مبارک اُٹھاتے تو رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 456]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري