صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ سُنَنِ السِّوَاكِ وَفَضَائِلِهِ
مسواک کی سنتوں اور اس کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ
103. ‏(‏102‏)‏ بَابُ بَدْءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ دُخُولِ مَنْزِلِهِ
103. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے گھر داخل ہوتے وقت مسواک سے ابتداء کرنا
حدیث نمبر: 134
حضرت شریح بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر داخل ہوتے تھے تو کس چیز سے ابتدا کرتے تھے؟ اُنہوں نے فرمایا کہ مسواک سے۔ یوسف کی روایت میں «‏‏‏‏اِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ» ‏‏‏‏ جب آپ اپنے گھر داخل ہوتے کے الفاظ ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ سُنَنِ السِّوَاكِ وَفَضَائِلِهِ/حدیث: 134]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم