ہم نے مسواک کے ذکر سے ابتداء کی ہے، وضو کی کیفیت بیان کرنے سے پہلے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت وضو سے پہلے مسواک سے ابتداء فرماتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ سُنَنِ السِّوَاكِ وَفَضَائِلِهِ/حدیث: Q134]
حضرت شریح بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر داخل ہوتے تھے تو کس چیز سے ابتدا کرتے تھے؟ اُنہوں نے فرمایا کہ مسواک سے۔ یوسف کی روایت میں «اِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ» ”جب آپ اپنے گھر داخل ہوتے“ کے الفاظ ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ سُنَنِ السِّوَاكِ وَفَضَائِلِهِ/حدیث: 134]