صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ‏.‏
پانی سے استنجا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
66. ‏(‏66‏)‏ بَابُ ذِكْرِ اسْتِنْجَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَاءِ
66. نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پانی سے استنجا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 84
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے باہر نکلتے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی لے کر آتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے استنجا کرتے اور اپنی پُشت دھوتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ‏.‏/حدیث: 84]
تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: كتاب الوضوء، باب ماجاء فى غسل البول: 217، 150، صحيح مسلم: كتاب الطهارة، باب الاستنجاء بالماء من التبريز: 271، مسند احمد: 112/3، 171، 284، والدارمي: 675»

حدیث نمبر: 85
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لئے جاتے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چھڑی اور پانی کا برتن لے کر جاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم (فراغت کے بعد) نکلتے تو پانی سے استنجا کرتے اور پانی کے برتن سے وضو کرتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ‏.‏/حدیث: 85]
تخریج الحدیث: «تقدم برم: 84»

حدیث نمبر: 86
نا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي مُعَاذٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ لِحَاجَتِهِ اتَّبَعْنَاهُ أَنَا وَغُلامٌ آخَرُ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَبُو مُعَاذٍ هَذَا هُوَ: عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ
سیدنا ابو معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے جاتے تو میں اور ایک لڑکا پانی کا برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے جاتے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ابو معاذ عطاء بن ابی میمونہ ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ‏.‏/حدیث: 86]
تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: كتاب الوضوء، باب من حمل معه الماء لظهوره: 151، صحيح مسلم: كتاب الطهارة، باب الاستنجاء بالماء من التبرز: 271، سنن النسائي: 45، مسند احمد: 112/3، 284، سنن الدارمي: 675»

حدیث نمبر: 87
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلا میں داخل ہوتے تو میں اور میرے جیسا ایک اور لڑکا پانی کا برتن اُٹھا کر لے جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانی سے استنجا کرتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ‏.‏/حدیث: 87]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: كتاب الوضوء: 150، صحيح مسلم: كتاب الطهارة: باب الاستنجاء بالماء من التبرز: 271، سنن النسائي: 45، مسند احمد: 171/3 203، 259، 284، والدارمي: 675»