مسند الشهاب
احادیث1401 سے 1499
881. لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ
881. اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ ٰ (تمہاری جگہ) ایسی قوم لے آتا جو گناہ کرتی تو وہ انہیں بخشش دیتا اور جنت میں داخل کر دیتا
حدیث نمبر: 1446
1446 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْمَيْمُونِ النَّصِيبِيُّ، قَالَ: أبنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ، ثنا أَبُو سُفْيَانَ دَاوُدُ بْنُ حَبِيبٍ الشَّنِيزِيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مِقْسَمٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ ٰ (تمہاری جگہ) ایسی قوم لے آتا جو گناہ کرتی تو وہ انہیں بخشش دیتا اور جنت میں داخل کر دیتا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1446]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، عباد بن صہیب اور عثمان بن مقسم متروک ہیں۔

وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تمہیں لے جاتا اور تمہاری جگہ ایسی قوم لے آتا جو گناہ کرتے پھر اللہ سے بخشش طلب کرتے تو وہ انہیں بخش دیتا۔ [مسلم: 2749]