سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ ٰ کے نزدیک اس دنیا کا وزن مچھر کے ایک پر جتنا بھی ہوتا تو وہ کسی کافر کو اس میں سے پانی کا ایک گھونٹ بھی نصیب نہ کرتا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1439]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، تاريخ مدينة السلام: 148/5» ابونصر أحمد بن حسن الشاہی کی توثیق نہیں ملی۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ کے نزدیک اس دنیا کی حیثیت مچھر کے پر جتنی بھی ہوتی تو وہ کسی کافر کو اس میں سے پانی کا ایک گھونٹ بھی نصیب نہ کرتا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1440]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، الزهد لابن ابي عاصم: 130، بزار: 8176» صالح مولی توامہ ضعیف ہے۔