سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ آخرت کی نیت پر دنیا عطا کرتا ہے لیکن دنیا کی نیت پر آخرت دینے سے انکار کرتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1108]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 549» سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے والا مجہول ہے اور عیسٰی بن سبرہ مدنی کی توثیق نہیں ملی۔