سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ بے شک وہ بیمار پڑ گئے تو ان کے کچھ (دینی) بھائی ان کی عیادت کے لیے آئے، انہوں نے اپنی کنیز سے کہا: کنیز! جلدی سے ہمارے بھائیوں کے لیے کچھ لے کر آؤ چاہے روٹی کا ایک ٹکڑا ہی ہو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”بے شک اعلیٰ اخلاق اہل جنت کے اعمال میں سے ہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 985]