مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200
116. الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ
116. مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں
حدیث نمبر: 166
166 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصَّغَدِيُّ أَبُو عَلِيٍّ، بِبَغْدَادَ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ»
سیدنا عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کی حرام کردہ چیز دوں کوچھوڑ دے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 166]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، و أخرجه البخاري 10، ومسلم 40،- و اأبو داود: 2481»

وضاحت: تشریح:
تشریح کے لیے ملاحظہ ہوں: حدیث نمبر 132۔

حدیث نمبر: 167
167 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، نا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَيْفًا، يُحَدِّثُ، عَنْ رُشَيْدٍ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قِيلَ لَهُ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ»
رشید ہجری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: ہمیں وہ حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو تو انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 1952» سیف مجہول، رشید ضعیف اور اس کا والد مجہول ہے۔

وضاحت: فائدہ:
عامر شعمی کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اس وقت ان کے پاس لوگ بیٹھے تھے وہ ان کی گردنیں پھلانگنے لگا تو لوگوں نے اسے منع کیا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے چھوڑ دو، وہ آکر ان کے پاس بیٹھ گیا اور کہنے لگا: مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (سن کر) محفوظ کی ہو۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کی منع کردہ چیزوں کو چھوڑ دے۔ (أحمد: 193/2، صحیح)