سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم کی فضیلت عبادت سے افضل ہے اور دین کا سرمایہ پر ہیز گاری ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 40]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، المعجم الكبير: 10969، جامع بيان العلم وفضله: 101» قال الهيثمي: فيه سوار بن مصعب ضعيف جدا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 120) سوار بن مصعب متروک منکر الحدیث ہے۔