مطلب بن عبداللہ بن حنطب مخزومی سے روایت ہے کہ ایک شخص نے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے: غیبت کس کو کہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کا حال ایسا بیان کرے جو اگر وہ سنے تو اس کو برا معلوم ہو۔“ وہ بولا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگرچہ سچ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر جھوٹ ہو تو وہ بہتان ہے۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1814]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2589، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4874، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1934، والنسائی فى «الكبريٰ» برقم: 11518، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7146، والدارمي فى «سننه» برقم: 2714، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 10»