حضرت سعید بن مسیّب اور سلیمان بن یسار کہتے تھے کہ غلام کے موضحہ میں اس کی قیمت کا بیسواں حصّہ دینا ہوگا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعُقُولِ/حدیث: 1519]
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16453، 16454، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 27793، فواد عبدالباقي نمبر: 43 - كِتَابُ الْعُقُولِ-ح: 8ق2»
حضرت مروان بن حَکم حُکم کرتا تھا اس شخص پر جو زخمی کرے غلام کو کہ جس قدر اس زخم کی وجہ سے اس کی قیمت میں نقصان ہوا وہ ادا کرے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعُقُولِ/حدیث: 1520]
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وانفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 43 - كِتَابُ الْعُقُولِ-ح: 8ق3»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ غلام کے موضحہ میں اس کی قیمت کا بیسواں حصّہ اور منقلہ میں دسواں حصّہ اور بیسواں حصّہ اور مامومہ اور جائفہ میں تیسرا حصّہ دینا ہوگا، سوائے ان کے اور طرح کے زخموں میں جس قدر قیمت میں نقصان ہو گیا دینا ہوگا، جب وہ غلام اچھا ہو جائے تب دیکھیں گے کہ اس کی قیمت اس زخم سے پہلے کیا تھی اور اب کتنی ہے۔ جس قدر کمی ہوگی وہ دینی ہو گی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعُقُولِ/حدیث: 1520B1]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب غلام کا ہاتھ یا پاؤں کوئی شخص توڑ ڈالے، پھر وہ اچھا ہو جائے تو کچھ تاوان نہیں ہوگا، البتہ اگر کسی قدر نقصان رہ جائے تو اس کا تاوان دینا ہوگا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعُقُولِ/حدیث: 1520B2]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ غلاموں میں اور لونڈیوں میں قصاص کا حُکم مثل آزادوں کے ہوگا، اگر غلام لونڈی کو قصداً قتل کرے تو غلام بھی قتل کیا جائے گا، اگر اس کو زخمی کرے وہ بھی زخمی کیا جائے گا، ایک غلام نے دوسرے غلام کو عمداً مار ڈالا تو مقتول کے مولیٰ کو اختیار ہوگا، چاہے قاتل کو قتل کرے چاہے دیت یعنی اپنے غلام کی قیمت لے لے۔ قاتل کے مولیٰ کو اختیار ہے چاہے مقتول کی قیمت ادا کرے اور قاتل کو اپنے پاس رہنے دے، چاہے قاتل ہی کو حوالے کردے، اس سے زیادہ اور کچھ لازم نہ آئے گا۔ اب جب مقتول کا مولیٰ دیت پر راضی ہو کر قاتل کو لے لے تو پھر اس کو قتل نہ کرے۔ اسی طرح اگر ایک غلام دوسرے غلام کا ہاتھ یا پاؤں کاٹے تو اس کے قصاص کا بھی یہی حکم ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعُقُولِ/حدیث: 1520B3]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر مسلمان غلام کسی یہودی یا نصرانی کو زخمی کرے تو غلام کے مولیٰ کو اختیار ہے، چاہے دیت دے یا غلام کو حوالے کر دے، تو اس غلام کو بیچ کر اس کی دیت ادا کریں گے، مگر وہ غلام یہودی یا نصرانی کے پاس رہ نہیں سکتا (کیونکہ مسلمان کو کافر کا محکوم کرنا درست نہیں)۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعُقُولِ/حدیث: 1520B4]