975- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے پانچ چیز ایسی عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں میرے لیے تمام زمین کو جائے نماز اور طہارت کے حصول کا ذریعہ بنایا گیا ہے، رغب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے اور میرے لیے مال غنیمت کوحلال قرار دیا گیا ہے اور مجھے ہر سفید فام اور سیاہ فام (یعنی تمام بنی نوع انسان) کی طرف معبوث کیا گیا ہے اور مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أبو سلمة و سعيد ثقتان، فأياً منهما كان الراوي، فالإسناد صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2977، 6998، 7013، 7273، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 523، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2313، 6363، 6401، 6403، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3087، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1553 م، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 567، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2862، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4333، 13445، 17791، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7386، 7521، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6287، 6491»