974- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بصرہ بن ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جاسکتا ہے۔ مسجد حرام، میری یہ مسجد اور مسجد بیت المقدس“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 364، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2772، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1429، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1766، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1046، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24371»