74- سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوثد کا یہ تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: وہ روہہ کا شیطان ہے، جو گھوڑوں کا چرواہا ہوگا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) پہاڑوں پر جانور چراتا ہوگا۔ بجیلہ قبیلے کا ایک فرد اسے اوپر کھینچ کر نیچے کی طرف لائے گا اس کا نام اشہب ہوگا۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اب الشہب ہوگا وہ تاریک قوم میں علامت ہوگا۔ سفیان کہتے ہیں: عمار روہنی نے مجھے یہ بات بتائی ہے، وہ اپنے ساتھ اپنے قبیلے کا ایک فرد لے کر آیا جس کا نام اشہب تھا۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ابن اشہب تھا۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 74]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 939، 940، 941، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8683، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1570، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 753، 784، والبزار فى «مسنده» برقم: 1227، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 39076»