ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے اپنی سنگ دلی کی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یتیم کے سر پر دست شفقت پھیرا کر اور مسکین کو کھانا کھلایا کر۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5001]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (263/2 ح 7566) ٭ فيه رجل لم يسم: مجھول .»