معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی مفہوم کی حدیث نقل کرتے ہوئے یہ اضافہ نقل کیا ہے، پھر ایک اور آیا اور اس نے کہا: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ و مغفرتہ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”(اس کے لیے) چالیس (نیکیاں) ہیں۔ “ اور فرمایا: ”فضائل اسی طرح ہوتے ہیں۔ “ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4645]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (5196) ٭ سنده معلول لأن الراوي شک في اتصاله و له شاھد ضعيف في التاريخ الکبير للبخاري (330/1)»