یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے جو کی روٹی کا ٹکڑا لیا، اس پر کھجور رکھی اور فرمایا: ”یہ اس کا سالن ہے۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے تناول فرمایا۔ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4223]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه أبو داود (3259، 3260، 3830) [والترمذي في الشمائل (182) ] ٭ يحيي بن العلاء: متروک متھم بالکذب و في الطريق الثاني يزيد بن أبي أمية الأعور: مجھول و حفص بن غياث مدلس و عنعن .»