عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”انسان جس چیز کا مالک نہیں، اس میں اس کا نذر دینا، آزاد کرنا اور طلاق دینا معتبر نہیں ہے۔ “ اور ابوداؤد نے یہ الفاظ زیادہ کئے ہیں: ”انسان جس چیز کا مالک ہے اسی کی بیع کر سکتا ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3282]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1181 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (2190)»