287/373 (صحيح) عن قرة قال: قال رجلٌ: يا رسول الله! إني لأذبح الشاة فأرحمُها، أو قال: إني لأرحم الشاة أن أذبحها. قال:" والشاة إن رحمتها، رحمك الله" مرتين.
قرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ایک شخص نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا، یا رسول اللہ! جب میں بکری کو ذبح کرتا ہوں تو مجھے اس پر رحم آتا ہے۔ یا یہ کہا کہ مجھے رحم آتا ہے اگر میں بکری کو ذبح کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بار کہا کہ اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو تو اللہ تم پر رحم کرے گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 287]
حدیث نمبر: 288
288/374 (حسن) عن أبي هريرة قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم الصادق المصدوق أبا القاسم صلى الله عليه وسلم يقول:" لا تنزع الرحمة إلا من شقي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم صادق، مصدوق ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوے سنا ہے کہ رحمت صرف بدبخت سے ہی چھینی جاتی ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 288]