صحيح الادب المفرد
حصہ اول: احادیث 1 سے 249
136.  باب من سمع بفاحشة فأفشاها
حدیث نمبر: 247
247/324 (حسن الإسناد) عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه قال:" القائل الفاحشة، والذي يشيع بها، في الإثم سواء".
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ فحش باتیں کرنے والا اور اس کو پھیلانے والا دونوں کے گناہ برابر ہیں۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 247]
حدیث نمبر: 248
248/325(حسن الإسناد) عن شبيل بن عوفٍ قال: كان يقال:"من سمع بفاحشة فأفشاها، فهو فيها كالذي أبداها".
شبیل بن عوف سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا یہ کہا جاتا کہ جس شخص نے کوئی فحش بات سنی اور اسے پھیلا دیا تو وہ بھی اس معاملے میں ویسا ہی ہے جیسے اس نے خود اس کی ابتدا کی۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 248]
حدیث نمبر: 249
249/326(حسن الإسناد) عن عطاء:" أنه كان يرى النّكال على من أشاع الزنا، يقول: أشاع الفاحشة".
عطاء سے مروی ہے کہ وہ خیال کرتے تھے جو آدمی زنا یعنی بےحیائی کے کاموں کی نشر و اشاعت کرے اسے سزا دینی چاہیے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 249]