244/321 (صحيح) - عن أبي هريرة قال: قيل: يا رسول الله! ادع الله على المشركين. قال:"إني لم أبعث لعّاناً، ولكن بعثت رحمةً".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! مشرکین کے خلاف بددعا کیجئے۔ فرمایا: ”مجھے لعنت کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا ہے بلکہ میں تو رحمت بنا کر بھیجا گیا ہوں۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 244]