175/236 عن أبي سلمة قال: أتيت أبا سعيد الخدري – وكان لي صديقاً – فقلت: ألا تخرج بنا إلى النخل؟ فخرج، وعليه خميصة(1) له.
ابوسلمہ کہتے ہیں، میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ میرے دوست تھے، میں نے (ان سے) کہا: کیا آپ میرے ساتھ باغ کی طرف چلیں گے؟ وہ نکلے اور ان پر ایک کالے رنگ کا اون کا کپڑا تھا۔ اس وقت وہ سیاہ چادر اوڑھے ہوئے تھے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 175]
تخریج الحدیث: (صحيح)
حدیث نمبر: 176
176/237 عن علي صلوات الله عليه قال: أمر النبي صلى الله عليه وسلم عبد الله بن مسعود أن يصعد شجرة فيأتيه منها بشيء، فنظر أصحابه إلى ساق عبد الله، فضحكوا من حموشة(2) ساقيه! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" ما تضحكون؟ لَرجِلُ عبد الله أثقل في الميزان من أحد".
سیدنا علی صلوات اللہ علیہ کہتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو حکم دیاکہ درخت پر چڑھ کر اس سے کوئی مسواک وغیرہ لائیں تو آپ کے ساتھیوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی پنڈلی کو دیکھا اور ان کی دبلی پتلی پنڈلیاں دیکھ کر ہنس پڑے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کس بات پر ہنستے ہو؟ عبداللہ کی ٹانگ میزان (حشر) میں احد (پہاڑ) سے بھی زیادہ بھاری ہو گی۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 176]