156/213 عن أبي سليمان؛ مالك بن الحويرث قال: أتينا النبي صلى الله عليه وسلم ونحن شببة متقاربون، فأقمنا عشرين ليلة، فظن أنا اشتهينا أهلينا، فسألنا عن من تركنا في أهلينا؟ فأخبرناه – وكان رفيقاً رحيماً- فقال:"ارجعوا إلى أهليكم فعلموهم ومروهم، وصلوا كما رأيتموني أصلي، فإذا حضرت الصلاة، فليؤذن لكم أحدكم، وليؤمكم أكبركم".
سیدنا ابوسلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمات میں حاضر ہوئے اس حال میں کہ ہم جوان تھے اور ہم عمر تھے۔ ہم آپ کے پاس بیس دن رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیال کیا ہم اپنے گھر والوں سے اداس ہو چکے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے پوچھا: ”ہم اپنے گھر والوں میں کن (رشتہ داروں) کو چھوڑ کر آئے ہیں؟“ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے نرم دل اور مہربان تھے۔ فرمایا: ”اچھا اپنے اہل و عیال میں واپس جاؤ۔ ان کو تعلیم دو اور ان کو حکم دو۔ اور تم نماز ایسے پڑھو جیسے تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے کوئی ایک آدمی اذان کہہ دے اور تم میں سے جو بڑا ہے وہ جماعت کروائے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 156]