صحيح الادب المفرد
حصہ اول: احادیث 1 سے 249
82.  باب قصاص العبد 
82. غلام کا قصاص لینا
حدیث نمبر: 134
134/181 عن عمار بن ياسر قال:" لا يضرب أحدٌ عبداً له – وهو ظالم له – إلا أقيد منه(1) يوم القيامة".
عمار بن یاسر سے مروی ہے انہوں نے کہا: تم میں سے کوئی اپنے غلام کو نہیں مارتا اس حال میں کہ وہ ظالم ہو مگر اس سے قیامت کے دن قصاص لیا جائے گا [صحيح الادب المفرد/حدیث: 134]
تخریج الحدیث: (صحيح الإسناد)

حدیث نمبر: 135
135/182 عن أبي ليلى قال: خرج سلمان فإذا علف دابته يتساقط من الآري(2)، فقال لخادمه:"لولا أني أخاف القصاص(3) لأوجعتك".
ابولیلی نے بیان کیا کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نکلے جبکہ ان کے جانور کا چارہ کھرلی سے نیچے گر رہا تھا۔ اس پر انہوں نے اپنے خادم سے کہا: اگر مجھے قصاص کا ڈر نہ ہوتا تو میں تیری پٹائی کرتا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 135]
تخریج الحدیث: (صحيح الإسناد)

حدیث نمبر: 136
136/183 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" لتؤدّن الحقوق على أهلها، حتى يقاد للشاة الجماء من الشاة القرناء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ضرور حقوق ان کے مالکوں کو ادا کیے جائیں گے یہاں تک کہ بےسینگ بکری کا سینگ والی بکری سے قصاص لیا جائے گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 136]
حدیث نمبر: 137
137/185 عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من ضرب ضرباً. [ظلماً/186] اقتص منه يوم القيامة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے کسی کو ظلم کے طور پر مارا قیامت کے دن اس سے قصاص لیا جائے گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 137]
تخریج الحدیث: (صحيح)