صحيح الادب المفرد
حصہ اول: احادیث 1 سے 249
49.  باب يهدي إلى أقربهم بابا 
49. (سب سے پہلے) اسے تحفہ دینا چاہیے جس کا دروازہ زیادہ قریب ہو
حدیث نمبر: 79
79/107 عن عائشة قالت: قلت يا رسول الله! إن لي جارين، فإلى أيهما أهدي؟ قال:" إلى أقربهما منك باباً".
سیدہ عائشہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے دو ہمسائے ہیں، میں اُن میں سے کسے تحفہ بھیجوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دونوں میں سے جس کا دروازہ تم سے زیادہ قریب ہو۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: (صحيح)