صحيح الادب المفرد
حصہ اول: احادیث 1 سے 249
20. باب وجوب صلة الرحم
20. صلہ رحمی واجب ہے
حدیث نمبر: 34
34/48 (صحيح) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ} [الشعراء: 214] قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَادَى:"يَا بَنِي كَعْبِ بْنِ لُؤَيٍّ! أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ. يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ! أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ. يَا بَنِي هَاشِمٍ! أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ. يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ! أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ. يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ! أَنْقِذِي نَفْسَكِ مِنَ النَّارِ، فَإِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكِ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا، غَيْرَ أَنَّ لَكُمْ رَحِمًا سأبلها ببلالها" (1).
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت‏ نازل ہوئی «‏وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ» اور اپنے قریب کے قبیلوں والوں کو ڈراو۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور پکارا: اے بنی کعب بن لوئی! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے بنی عبد مناف! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے بنی ہاشم! اپنے آپ کو جہنم سے بچا لو، اے بنی عبد المطلب! اپنے آپ کو جہنم سے بچا لو، اے فاطمہ بنت محمد! اپنے آپ کو جہنم سے بچا لو، میں تیرے لیے اللہ سے بچانے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا ہاں تمہارے ساتھ میری رشتہ داری اور تعلق ہے تو میں اس کا حق ادا کرتا رہوں گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 34]
تخریج الحدیث: (صحيح)