سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو، اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو، اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو۔“ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! کس کی؟، فرمایا: ”جس نے اپنے والدین کو اپنے پاس بڑھاپے میں پا لیا (دونوں کو) یا ان میں سے ایک کو پھر وہ جہنم میں داخل ہو گیا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 16]