سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ فرمایا: کیا میں تمہیں سب سے بڑا کبیرہ گناہ نہ بتاؤں؟ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے تو سنبھل کر بیٹھ گئے اور فرمایا: ”سنو اور جھوٹی بات کہنا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو بار بار کہتے رہے حتی کہ میں نے کہا: کاش آپ خاموش ہو جائیں۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 12]