سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سانپ فاسق ہے اور بجو فاسق ہے اور چوہیا فاسق ہے اور کوا فاسق ہے۔ کہا کہ ایک انسان نے قاسم بن محمدسے کہا کہ کیا کوا کھایا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے بعد وہ فاسق ہے۔ اسے کون کھائے گا؟ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 204]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3249، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19425، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26392، 26652 سنن ابن ماجة: 3249، سنن أبي داؤد: 3249، مسند أحمد: 6/209، 238، معاني الآثار،طحاوی،کتاب الحج: 2/166، سنن الکبریٰ بیهقي: 9/316، تلخیص الجیر،ابن حجر: 2/274، نصب الرایة،زیلعي: 3/131، 3/136۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»