الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
متفرق
120. صفا و مروہ پر ٹھہر نے کی دعا​
حدیث نمبر: 247
آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب صفا کے قریب آئے تو پڑھا: «إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَٰهِ اَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللهُ بِه» یقیناً صفا و مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں، میں بھی اسی سے شروع کرتا ہوں جس سے اللہ نے شروع کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا سے شروع کیا، اس پر چڑھ کر بیت اللہ کو دیکھا، پھر قبلہ رو ہو کر اللہ تعالیٰ کی توحید کا اقرار کیا، اور اللہ کی کبریائی بیان کی اور درج ذیل دعا پڑھی: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکست دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دوران دعا کرتے رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ کہتے، حدیث میں مروی ہے کہ جیسا (عمل) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا پر کیا اسی طرح آپ نے مروہ پر بھی کیا۔ [صحيح مسلم: 1218]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 247]