”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو، اور کہو: «اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ»“”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ (کیونکہ اس نے فرشتہ دیکھا ہے۔)“ اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو کہو: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ»”میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔“ اصل حدیث میں ان باتوں کا حکم ہے اور الفاظ مصنف کے اپنے ہیں۔ [صحيح بخاري: 3303، صحيح مسلم: 2729] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 239]