”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جنت میں داخل نہیں ہو سکتے یہاں تک کہ تم مؤمن بن جاؤ، اور تم مؤمن نہیں بن سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرنے لگو، کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم وہ کرو تو باہم محبت کرنے لگو آپس میں سلام کو عام کرو۔“[صحيح مسلم: 54] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 235]
حدیث نمبر: 236
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تین چیزیں ایسی ہیں جس نے انہیں جمع کر لیا اس نے ایمان حاصل کر لیا، خود سے انصاف کرنا، تمام لوگوں کے لئے سلام عام کرنا، اور تنگدستی میں خرچ کرنا۔ [صحيح بخاري تعليقاً قبل الحديث: 28] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 236]
حدیث نمبر: 237
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اسلام میں کون سا عمل سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کھانا کھلا، اور ہر جاننے والے اور ہر اجنبی کو سلام کر۔“[صحيح بخاري: 2812، صحيح مسلم: 39] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 237]