الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
متفرق
109. ​نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 230
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔ [صحيح مسلم: 408]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 230]
حدیث نمبر: 231
میری قبر کو میلہ گاہ نہ بنانا اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، مجھ پر درود پڑھنا، تم جہاں بھی ہو گے تمہارا درود مجھ تک پہنچ جائے گا۔ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 2042، مسند احمد: 367/2]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 231]
حدیث نمبر: 232
وہ آدمی بخیل ہے جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ [اسناده حسن، سنن ترمذي: 3546]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 232]
حدیث نمبر: 233
اللہ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو زمین میں چلتے پھرتے رہتے ہیں، وہ میری امت کا سلام مجھے پہنچا دیتے ہیں۔ [حسن، سنن نسائي: 1281، المستدرك للحاكم: 421/2ح3576]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 233]
حدیث نمبر: 234
جب بھی کوئی شخص مجھے سلام کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھ میں لوٹاتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دوں۔ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 2041، مسند احمد: 527/2]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 234]