”اے اللہ! ساتوں آسمانوں اور جن چیزوں پر ان کا سایہ ہے، کے رب اور ساتوں زمینوں اور جن چیزوں کو انھوں نے اٹھایا ہوا ہے، کے رب، اور شیاطین اور جن لوگوں کو انہوں نے گمراہ کیا ہے، کے رب، اور ہواؤں اور جن چیزوں کو یہ اڑائے پھرتی ہیں، کے رب، میں تجھ سے اس بستی کی بھلائی، اس میں رہنے والوں کی بھلائی اور جو اس میں ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس کے شر، اس کے رہنے والوں کے شر اور جو اس میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“[ضعيف، المعجم الكبري للطبراني: 33/8، المستدرك للحاكم: 442/1ح1634، السنن الكبريٰ للبيهقي: 252/5، سنن الكبري للنسائي: 10377] اور یہ حدیث حسن ہے لیکن اس کا متن مصنف کے سیاق سے مختلف ہے۔ [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 219]