”اے اللہ! تو اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔ میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“[حسن، سنن ابي داؤد: 4859، سنن ترمذي: 3433، مسند احمد: 350/3، 425/4، السنن الكبري للنسائي: 10259، المستدرك للحاكم: 537/1ح1970، وسنده حسن] جو کہے کہ اللہ تجھے بخش دے اس کے لئے دعا: «ولك» اور تجھے بھی بخش دے۔ [صحيح، السنن الكبري للنسائي: 10255، 10254] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 208]