”پیاس چلی گئی، رگیں تر ہو گئیں اور اجر ثابت ہو گیا اگر اللہ نے چاہا۔“[اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 2357، سنن الدارقطني: 184/2ح2256، المستدرك للحاكم: 422/1ح1536] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 189]
”اے اللہ! میں تجھ سے تیری اس رحمت کا سوال کرتا ہوں جس نے ہر چیز کو ڈھانپ رکھا ہے کہ یہ تو مجھے بخش دے۔“[حسن، سنن ابن ماجه: 1753، المستدرك للحاكم: 422/1] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 190]