”اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر کسی گناہ سے بچنے کی طاقت اور کوئی نیکی کرنے کی قوت نہیں۔“ نوٹ: إسناده صحيح، اس کی سند ضیاء مقدسی نے مختارہ میں ذکر کی ہے۔ [1540] ، [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد:5095، سنن ترمذي:3426] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 25]
”اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں گمراہ ہو جاؤں یا گمراہ کر دیا جاؤں، یا میں پھسل جاؤں یا پھسلا دیا جاؤں یا میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے یا میں کوئی جہالت (کا کام) کروں یا مجھ پر جہالت (کا کام) کیا جائے۔“[ اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد:5094، سنن ترمذي3427، سنن ابن ماجه:3884] نوٹ:- «بسم الله» پڑھ کر گھر سے نکلیں اور گھر کا دروازہ بند کریں۔ [صحيح مسلم:2012] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 26]