”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔“[ صحيح مسلم:234] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 22]
”اے اللہ! مجھے بہت زیادہ توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے اور مجھے بہت زیادہ پاک رہنے والوں میں سے بنا دے۔“[ ضعيف، سنن ترمذي:55] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 23]
”اے اللہ! تو اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“[ صحيح، السنن الكبري للنسائي:36/9ح2829، عمل اليوم و الليلة للنسائي:81ح82] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 24]